http://novelskhazana.blogspot.com/
میرا دل کرتا ہے کہ میں خاموش ہو جاؤں بالکل خاموش کچھ بھی نہ بولوں---اپنے لبوں کو سی لوں---کچھ ایسے سی لوں کہ پھر یہ لب ہل نہ سکیں---ان لبوں سے کوئی بات نہ ہو---کوئی اقرار نہ ہو---کوئی انکار نہ ہو---اور نہ ہی کسی خواہش کا اظہار ہو---
میں چاہتی ہوں کہ میں بھی ظالم بن جاؤں ایسی ظالم کہ لوگ ترسیں میرے لبوں کے کھلنے کو---میں انکو بےبسی کے ایسے دوراہے پہ لا کر کھڑا کردوں کہ وہ تڑپیں---ایک خلش ہو جو انکو بےچین کردے---اور میں اپنے سامنے انکی بےبسی کا تماشہ دیکھوں---
میں سب دیکھوں پر کچھ نہ بولوں---میرے لب اپنی جنبش سے انکاری ہوں---اور میری آواز اپنا گلا گھونٹ لے---اور پھر میری آواز اور میرے الفاظ سننے کو لوگ بےقرار ہو جائیں----اور میں کسی ظالم بُت کی طرح سب کو اپنی چُپ کی مار ماردوں!
No comments:
Post a Comment