SHAM KI DHALEEZ PER click here for download
Arshed is a famous urdu poet.he wrote many books of poetry.his famous book sham ki dehleez and ajab beqrari is here for read.hope u people like these books.dont forget share it.thanks
نئی غزل
جس پیڑ کو بھی پیار کی آب و ہوا لگے
وہ موسمِ خزاں میں بھی سب سے ہرا لگے
جینے کی آرزو ہو اگر دل میں جاگزیں
تنکے کا ڈوبتے کو بڑا آسرا لگے
مجھ کو مرے نصیب کی ہیں کلفتیں عزیز
'' ایسی دعا نہ دیجئیے کہ بد دعا لگے ''
تیور بتا رہے ہیں کہ بگڑی ہوئی ہے بات
سورج ، زمیں سے ان دنوں اُلجھا ہوا لگے
لاؤں گا جوئے شیر میں کیسے نکال کر
یہ میرا مسئلہ ہے تمہیں اس سے کیا لگے
مجھ کو تمہاری بات کا آتا نہیں یقیں
اے دوست معذرت جو تجھے سچ برا لگے
دوزخ مرے وجود کا ٹھنڈا ہو اس طرح
ارشد اسے کہو کبھی سینے سے آ لگے
ارشد محمود ارشد
No comments:
Post a Comment