Saturday, August 4, 2018

Milli naghma

http://novelskhazana.blogspot.com/


ملی نغمہ 

سارے منظر ترے اس طرح دلنشیں 
جیسے فردوس ہو ، یا کہ عرشِ بریں
تجھ کو لفظوں میں کیسے بیاں میں کروں
پاک میرے وطن ۔۔۔ پاک میری زمیں 

سچ کہوں تو یہ اللہ کا احسان ہے 
میری ارضِ وطن میری پہچان ہے
وار دشمن کا سینے پہ کھاؤں کبھی
جاں نچھاور کروں تجھ پہ ارمان ہے 

تیری چاہت میں یہ جان کچھ بھی نہیں
پاک میرے وطن ۔۔۔۔ پاک میری زمیں 

تجھ کو حاصل کیا تھا سنبھالیں گے ہم 
ایک دن مشکلوں سے نکالیں گے ہم 
رات کے بعد آخر سویرا بھی ہے
مثلِ خورشید تجھ کو اُجالیں گے ہم 

پھر چمکتی رہے گی یہ تیری جبیں 
پاک میرے وطن ۔۔۔۔ پاک میری زمیں 

چاروں جانب سے دشمن کی یلغار ہے 
تیرا ہر اِک محافظ بھی تیار ہے 
نست و نابود کر دیں گے مثلِ عدو
کھول کر کان سن لے جو غدار ہے

ہم نے بادِ مخالف سے ڈرنا نہیں 
پاک میرے وطن ۔۔۔۔ پاک میری زمیں

ارشد محمود ارشد

No comments:

http://novelskhazana.blogspot.com/