Friday, July 20, 2018

Ghazal

http://novelskhazana.blogspot.com/



کچھ تازہ اشعار

ایک  بعد  مدت   آیا  بھی  تو   ایسا  فیصلہ
اس  طرح مبہم کہ جیسے ہو ادھورا فیصلہ

ان سیاسی شعبدہ بازوں کے چنگل سے نکل
ووٹ  کی طاقت کا کرنا اب کے اچھا فیصلہ

بادباں  میں  چھید  ہیں  پتوار  بھی ٹوٹا ہوا
ناخدا  مشکل  میں جانے کیا کرے گا فیصلہ

یہ جدائی بھی سزائے موت سے کم تو نہیں
کس سہولت سے مجھے تم نے سنایا فیصلہ

عین  ممکن  ہے کہ  ارشد  کل خبر  یہ عام ہو
اور  واپس   لے  لیا   منصف  نے  اپنا  فیصلہ

ارشد محمود ارشد

No comments:

http://novelskhazana.blogspot.com/