Monday, July 9, 2018

دغا

دغابھولا اپنے جگری یار جاوید سے لی گئ سم واپس کر نے بازارآیا تو ہر طرف شور برپا تھا۔کہ شیدے نائی کا قتل ہو گیا ۔"مگر کس نے کیا قتل۔ ۔ ۔ ؟"ہر طرف ایک ہی سوال گو نج رہا تھا۔پو لیس قا تل کی تلاش میں سر گرداں تھی۔جاوید جنازہ پڑ ھ کر آیا۔توکچھ ہی دیر میں پو لیس آ دھمکی۔اور جاوید کو پکڑ کہ لے گئی۔ اور اتنا مارا کہ اس کے بدن سے خون رسنے لگا۔"بتا شیدے نائی کا قتل تو نے کیا ...؟اس کو آخری کا ل تم نے کی تھی" جاوید نے انکا رکیا تو مزید ٹارچر کیا گیا۔جاوید کو یک دم یاد آیا کہ اس کی سم تو بھولا قصائی لےکر گیا تھا۔تفتیش مکمل ہو نے پر معلوم ہوا کہ بھولے قصائینے جا وید کی سم سے شیدے کو بلایا اور واردات کے بعد سم واپس کر دی


۔آسیہ شا ہین

No comments:

http://novelskhazana.blogspot.com/