شکار
ٰیہ دیکھو مرا ہوا چیتا پڑا ہے۔ٰعلی نے زور سے دوستوں کو پکارا۔ایک بولاٰچلو اس کو رسی سے باندھ کر چو ک میں لے جا تے ہیں۔ٰ
دوسرا بولا ٰہاں ہم سب لو گوں سے بو لیں گے کہ ہم نے اس کو مارا ہے۔ٰ
تیسرا بولا یار لوگ بہت حیران ہوں گے اور ہم لوگ بہادر مشہور ہو جا ئیں گے
سب نے اس چیتے کر رسی سے با ندھا اور گھسیٹ کر چوک میں لے آئے۔اور پکار پکار کر کہنے لگے
ٰدیکھو دیکھو ہم نے خون خار درندہ مار دیا‛۔لوگ بہت متا ثر ہو ئے۔
لوگوں کی بھیڑ لگ گئ ۔اسی اثناء میں بھیڑ میں سے پو لیس برآمد ہوئی اور ان سب کو پکڑ کر لے گئی کیو نکہ
چیتے کے شکار پر سخت پابندی تھی

No comments:
Post a Comment