http://novelskhazana.blogspot.com/
سلام یا حسینؑ
شبِ سیاہ سے لڑتی ہوئی ضیا کو سلام
دیے کا مرثیہ پڑھتی ہوئی ہوا کو سلام
جو بامِ عرش سے لوٹی ہے سرخرو ہو کے
شکستہ قلب سے نکلی ہوئی دعا کو سلام
کہ بحرِ نار کے دہانے سے حُرؑ پلٹ آئے
اے مرے ہادی و مولا تری عطا کو سلام
بھنور میں ڈوبتی کشتی بچا کے لے آیا
خدا کا شکر کروں اور میں ناخدا کو سلام
اسی کے جسم میں شامل ہوا ہے پاک لہو
ملا وہ شرف کہ اس خاکِ کربلا کو سلام
رضائے حق میں کٹائے ہیں سر شہیدوں نے
خدا کے عشق میں ہر ایک مبتلا کو سلام
انہیؑ کے نام کا صدقہ ہے زندگی ارشد
حسین ؑ ابنِ علیؑ ، پسرِ فاطمہٰؑ کو سلام
ارشد محمود ارشد
No comments:
Post a Comment