Wednesday, July 18, 2018
محمد دانیال فا خر شا عری
روزہ عبث ؛نماز عبث؛ عاجزی عبث
حب رسولِ پاک بِنا زندگی عبث
اِس میں اگر شعورِ ثناۓ نبی نہیں
کارِ سخن عبث ہے فنِ شاعری عبث
نورِ مبین شافعِ محشر کے سامنے
اے چودہویں کے چاند تری چاندنی عبث
لب پہ اگر ہے کلمہِ توحید کیا ہوا
طاعت نہیں تو دعویٔ حبِ نبی عبث
حبِ رسول ﷺ اصل میں ہے حبِ کردگار
جز اس کے پارساؤں کی وارفتگی عبث
بخشش رسول پاک کرائیں گے روز۔حشر
رکھتے ہیں لوگ قلب میں افسردگی عبث
کلام محمد دانیال احمد فتح جنک ضلع اٹک کامرہ کینٹ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
http://novelskhazana.blogspot.com/
-
#یہ_جنون_منزلِ_عشق_ ہےقسط_01از فرحت نشاط مصطفےٰ "ثنا سکندر اٹینشن ہوجاؤ کچھ ہی دیر میں کنوینشن اسٹارٹ ہوجائے گا اور تم ابھی تک نین...
-
http://novelskhazana.blogspot.com/ Rasm e wafa part 1 pdf link رسم وفا از خانزادی ایک بہت عمدہ کو دل کو چھو لینے والا ناول ہے۔ ...
No comments:
Post a Comment